کراچی : پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 اپریل کو ہونے والے ‘حقوقِ کراچی مارچ’ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وسیم اکرم کو دعوت دی اور وہ عمران خان کے ساتھ ‘حقوقِ کراچی مارچ’ میں شرکت کریں گے۔
Just invited @wasimakramlive
He will join @ImranKhanPTI in the #HuqooqEKarachiMarch on April 30 pic.twitter.com/Q44dGWEoIq— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 26, 2017
علی زیدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو مارچ میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھااور اب سابق کرکٹر کراچی کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حصہ لیں گے۔
تحریک انصاف کا 30اپریل کو ’حقوق کراچی مارچ ‘ کا اعلان
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 30اپریل کو ’حقوق کراچی مارچ ‘ کا اعلان کیا ہے، کراچی حقوق مارچ 30 اپریل کو مزار قائد سے شروع ہو گا جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔
رہنماء تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے 30 اپریل کو گھروں سے نکلیں، جب تک سب نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بوڑھے اور اب نوجوان وزیر اعلیٰ سے بھی کام نہیں ہو رہا، بلدیاتی اور سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔