تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’عمران خان فائٹر ہیں ان کی جنگ ملک کے لیے ہے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹر ہیں اور ان کی جنگ ملک کے لیے ہے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد پیش ہونے کے بعد شوبز فنکاروں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم کے حق میں بیانات دیے جارہے ہیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹر ہیں، وہ اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کررہے ہیں اس کے لیے لڑںے، جیتنے اور قیادت کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لیے نہیں لڑر ہے بلکہ یہ ان کی تقدیر ہے، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لالی ووڈ کے معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے مستقبل کی شان قرار دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار نے اُن کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

شان شاہد نے عمران خان کے لیے شاعرانہ انداز میں کچھ اس طرح لکھا:

ماضی کی یاد ہے یا حاضر کی جان ہے
جو لڑ رہا ہے اکیلا وہ مستقبل کی شان ہے
نہ سمجھ ہیں جو جانتے نہیں حق پر یقین کو
اب جان جائیں گے وہ اقبال کے شاہین کو

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ، اُن کی حمایت میں کھڑا ہوں۔‘

Comments

- Advertisement -