ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وسیم اکرم حسن علی کی حمایت میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور حسن علی کے حق میں آواز بلند کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں جیت پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور آسانی سے ہدف حاصل کرلیا، بابر کو بھی مبارک شاندار سنچری اسکور کی جس پر وہ داد کا مستحق ہے۔

انہوں نے حسن علی پر ہونے والی تنقید پر شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ پلیز حسن علی کا پیچھا چھوڑ دیں اور حسن علی کو پرفارم کرنے کا موقع دیں، اگر ہم اسے اعتماد نہیں دیں گے تو کون دے گا۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ وہ دوسرا اوور نہیں کررہا ہوتا اور ٹرینڈ کررہا ہوتا کہ اسے کیوں کھلایا جارہا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ میچ ونر ہے اسے موقع ملنا چاہیے میری بطور سابق کپتان مکمل سپورٹ ہے میں اس کے پیچھے کھڑا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں