منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

وسیم اکرم کا شعیب اختر سے متعلق انکشاف، دلچسپ انٹرویو

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری بولر وسیم اکرم نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ صرف کپتانی اوربیٹنگ پرتوجہ ‏دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں میزبان شعیب جٹ سے عید کے موقع پر دیے گئے ‏خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے کیریئر کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ ‏پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے محظوظ کیا۔

وسیم اکرم نے دورہ بھارت کے دوران کلب میں شعیب اختر کے جانے، اعجاز احمد کے آسٹریلیا ‏میں انگریزی زبان کے معاملے، زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری اور باربوڈاس میں وجاہت اللہ ‏واسطی سمیت پی آئی اے ایئرہوسٹس کو غصے میں جواب دینے کے واقعات کو مزاحیہ انداز میں ‏پیش کیا۔

قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان کونائب کپتان بنانےمیں جلدی ‏کی گئی، قومی ٹیم میں صرف دوتین لڑکےپرفارم کر رہے ہیں بابراعظم صرف کپتانی اوربیٹنگ ‏پرتوجہ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے اہلیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ شنیرا اکرم کو اردو بھی آتی ہے اور بچپن ‏میں اچھی انگریزی اسکول میں پڑھنے سے کیریئر میں بڑا فائدہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں