منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’میرا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر ق لیگ کے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفےٰ کے بعد جہاں عثمان بزدار کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نام بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹاپ ٹرینڈ بنا توخود وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں کیوں ٹرینڈ کر رہاں ہوں لیکن چلیں میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں