لیجنڈ وسیم اکرم اور سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو پی ایس ایل کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو میں اکرم نے بابر اعظم کو اپنا مشورہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک نامور کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں کھیلنے، رنز بنانے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے بابر اعظم کو ایک آئیڈیا دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہیں کرنا۔ [آپ ایک] بڑے کھلاڑی ہیں اپنا پیسہ لیں، اپنا کھیل کھیلیں، رنز بنائیں، گھر جائیں، اور پھر اگلے ایونٹ میں جائیں پاکستان کی کپتانی ٹھیک ہے لیکن لیگ بغیر کسی وجہ کے اضافی پریشر لاتی ہے۔
سابق ہندوستانی کرکٹر، گوتم گمبھیر نے وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے دوران اعظم پر کپتانی کے دباؤ کے اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب آپ کو بابر اعظم کا بہترین نظر آئے گا آپ کو ایک بالکل مختلف بابر اعظم نظر آئے گا کیونکہ میں نے بابر اعظم کو ورلڈ کپ سے پہلے منتخب کیا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ ہوں گے لیکن کپتانی کے دباؤ نے انہیں مایوس کیا۔