بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بنگلا دیش انڈر19 ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہِ پاکستان پر ملتان پہنچ گئی۔

بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ واحد چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

ون ڈے میچز 10 , 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 16اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ سابق بھارتی بلے باز وسیم جعفر بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ سپورٹ اسٹاف کا حصہ ہیں جب کہ اسٹورٹ لا ہیڈ کوچ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں