اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

وسیم جعفر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وسیم جعفر کو ریاست اترکھنڈ کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم جعفر نے رواں سال مارچ میں تمام فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ مستقبل میں کسی ٹیم کے کوچ بنیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ریٹائرمنٹ کے بعد میں کسی ٹیم کی کوچنگ کا خواہش مند ہوں، چند ٹیموں نے اس حوالے سے مجھ سے رابطہ بھی کیا جس میں اترکھنڈ بورڈ بھی شامل ہیں‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری ذاتی طور پر خواہش ہوگی کہ اترکھنڈ کی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنوں کیوں کہ میں نے اُسی ٹیم کے لیے کھیلا اور ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی‘۔

وسیم جعفر نے کہ ’مجھے اترکھنڈ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیش کش کی، یہ میرے لیے بہت بڑا چلینج تھا کیونکہ کھلاڑیوں کی قیادت کرنا یا انہیں سکھانا آسان کام نہیں ہے مگر میں‌ نے ہمت کر کے عہدہ قبول کرلیا‘۔

رپورٹ کے مطابق وسیم جعفر اس سے قبل ایک سیزن میں اترکھنڈ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے مزید ذمہ داری انجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

Wasim jaffer, cricketer Wasim Jaffer, Ranji trophy, VCA Stadium, Sports news, Indian Express              

ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد وسیم جعفر کا کہنا تھا کہ ’بورڈ نے مجھے طویل مدت کے لیے مقرر کیا، ہم نے اہداف مقرر کیے ہیں جن کے نتائج آپ نظر آئیں گے، چھوٹی ٹیم کی قیادت ویسے تو آسان نہیں مگر میں پرامید ہوں کہ ڈومیسٹک کھیلنے والے تمام کھلاڑی سخت محنت کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کرونا کی وجہ سے ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کی صورت حال واضح نہیں، جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ہم تربیت کا آغاز کردیں گے‘۔

.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں