جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وسیم خان کا کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آئندہ تین ماہ میں اپنے ذاتی اخراجات میں سے 15 لاکھ روپے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وسیم خان نے کہا کہ ان مشکل حالات میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے، یہ میری طرف سے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کرنے کے لیے قائم کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگر اس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لاکھ روپے یا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وسیم خان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خان کی جانب سے آگے بڑھ کر مثال قائم کرنا قابل ستائش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں