اشتہار

’شاہین کو یہ سمجھانا ہوگا کہ ۔۔۔۔‘ وسیم اکرم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے اوپر آنے پر سوال اٹھادیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اے اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین کو یہ سمجھانا پڑےگا کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنا، پاکستان کی اور لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو یہ بات سمجھانی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں دنیا کرکٹ کے بہترین ہیٹر بیٹر ہے جس کا کام ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہٹ کرنا ہے آخری کے 3 اوورز میں بیٹنگ کیسے کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہین نے خود بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 190 رنز بنا سکتے تھے۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ’ ایک کپتان ہونے کے ناطے یہ ضروری نہیں کہ آپ پہلے بیٹنگ کرنے چلے جائیں، کپتان کو وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے ہرا دیا تھا اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں