اشتہار

انیسویں اوور میں حارث نے کیا غلطی کی؟ وسیم اکرم نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

حارث رؤف نے اپنے آخری اوور میں کیا غلطیاں کیں؟ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے معروف چینل ‘اے اسپورٹس’ کے پروگرام ‘دی پویلین’ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے آخری دو گیندوں جو ویرات کوہلی کو ڈالی وہ آؤٹ آف اسپیس تھی، انہیں پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ اگر ویرات کوہلی کو یہاں بال کرائیں گے تو وہ ضرور اسٹرائیک کرے گا۔

مصباح کا کہنا تھا کہ ہارڈیک پانڈیا کو کرائی گئی بول بہت اچھی تھی وہ اس پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچے تھے،وسیم اکرم نے کہا کہ حارث رؤف کی اسپیل کی آخری دو گیندیں دیکھ کر مصباح تو اپنے بال نوچنے لگے تھے۔

- Advertisement -

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی، میچ میں اس سے غلطیاں بھی ہوئیں امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو قابو پالے گا۔

پروگرام دی پویلین کے میزبان فخر عالم کا بھی کہنا تھا کہ ہرڈیک پانڈیا اور ویرات کوہلی نے آج اپنی کلاس ثابت کی۔ اس میچ سے پاکستان ضرور سیکھے گا کہ اعصاب شکن مقابلے میں کس طرح بلے بازی کی جاتی ہے۔

پروگرام میں شریک قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آج کے میچ سے ثابت ہوا کہ اینکر کا ٹیم میں رہنما بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں حارث رؤف نے بھارتی کپتان روہت شرما اور ان فارم بیٹر سوریا کمار یادیو کی اہم ترین وکٹیں لیکربھارت پر پریشر ڈالا تھا تاہم میچ کے 19 ویں اوور میں ویرات کے ہاتھوں دو گیندوں پر دو چھکوں کے باعث میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت 4 وکٹوں سے فاتح رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں