اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ورلڈکپ 1999: بنگلادیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے 1999 ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف اپ سیٹ شکست کے کی وجوہات بیان کر دیں۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں اپنے ماہرانہ تبصروں کے دوران وسیم اکرم نے بنگلادیش کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کی وجہ بتا دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر مسلسل پہلے بیٹنگ کر رہے تھے تو بنگلادیش کے خلاف چیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بینچ اسٹرنتھ کو آزمانا چاہتے تھے اس لیے ہم نے اس میچ میں ان پلیئرز کو موقع دیا جنہوں نے ایونٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہ تجربے کے طور پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہم یہ میچ ہار گئے۔

سوئنگ کے سلطان نے نوجوانوں کا آگاہی کے لیے بتایا کہ ٹاس جیت کر فیصلہ کرنے کا اختیار کیا کپتان کا ہوتا ہے؟ یہ پوری ٹیم یا منیجمنٹ فیصلہ کرتی ہے کہ ٹاس جیت کر کیا کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں