تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کمسن بچہ کھلونا کار لے کر اچانک سڑک پر آگیا، ویڈیو وائرل

چین میں کمسن بچہ کھلونا کار لے کر سڑک پر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور اور ان کی اہلیہ نے صوبہ زی جیانگ میں ایک مصروف سڑک پر کھلونے کار لے کر آنے والے بچے کو بچا کر سوشل میڈیا صارفین کی داد حاصل کرلی۔

واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اچانک سڑک پر آجاتا ہے اور قریب سے گاڑیاں بھی گزر رہی ہیں اسی دوران ایک ٹرک میں سوار میاں اور بیوی بچے کو بچالیتے ہیں۔

خاتون بچے کو اٹھا کر سڑک پار فٹ پاتھ پر لے جاتی ہے، خاتون کی شناخت شی ہونگینگ کے نام سے ہوئی ہے۔


رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔

تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ بچہ اپنی دادی کے ساتھ تھا، دادی کی نظریں پوتے سے اوجھل ہوئیں تو وہ کار لے کر سڑک پر آگیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرک میں سوار خاتون کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -