اشتہار

ویڈیو: برائن لارا نے راشد خان کو دن میں تارے دکھا دیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈین لیجنڈ بلے باز برائن لارا کی بیٹنگ اور افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان انہیں بولنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے یوٹیوب پر نوجوان افغان اسپنر راشد خان اور 53 سالہ برائن لارا کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برائن لارا راشد خان کی گھومتی گیندوں پر دلکش اسٹروکس کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح برائن لارا کو راشد خان کی گیند پر بیٹنگ کرتا دیکھ رہے ہیں ان کی بیٹنگ اور راشد خان کی بولنگ سے محظوظ بھی ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

برائن لارا کو لیگ اسپنر نے متعدد گیندیں کرائیں جن پر لارا نے دلکش اسٹروکس کھیل کر پرانی یادیں تازہ کر دیں۔

اس موقع پر برائن لارا کا کہنا تھا راشد خان کرکٹ کا بہترین اسپنر ہے اور مجھے اپنے کیرئیر میں انیل کمبلے کو کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

دوسری جانب راشد خان کا کہنا تھا جب مجھے پتہ چلا کہ صبح برائن لارا کو بولنگ کروانی ہے تو مجھے بہت ہی اچھا لگا کیونکہ لارا اپنے دور کے بہترین کھلاڑی تھے اور اسپنر کو کھیلنے کے ماہر تھے۔

خیال رہے کہ برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور وہ 16 برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

راشد خان افغانستان کے مایہ ناز اسپنر ہیں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی جھلک بھی دکھا چکے ہیں ان کے دلکش چھکے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں