جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں اڑان بھرنے سے چند منٹ قبل آگ بھڑک اٹھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے بوسان ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی، عملے سمیت 169 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ایئر بس اے 321 میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے میں آگ اس وقت لگی جب رات تقریبا دس بجکر 26 منٹ پر طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اڑان بھرنے کو تیار تھا۔

حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویڈیو میں ہوائی جہاز کے ٹیل سیکشن میں دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق مسافروں کو نکالنے کے دوران تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں پیش آیا ہے جب 29 دسمبر کو ماؤن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بوئنگ 737 گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں