بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کی فلم ’ریڈ 2’ کا تیزر جاری کردیا گیا۔
ریڈ 2 کے ٹیزر میں اجے دیوگن انڈین ریونیو سروس کے افسر ہیں اور وہ سیاست دان کا منفی کردار نبھانے والے رتیش دیش مکھ کے گھر پر ریڈ کرتے ہیں۔
اجے دیوگن فلم میں امے پٹنائک کا کردار ادا کریں گے اور وہ اپنے 75 ویں چھاپے پر ہیں۔
ریڈ 2 کے ٹیزر میں اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ آمنے سامنے ہیں جبکہ فلم میں وانی کپور بھی اہم کردار میں شامل ہیں۔
ٹیزر میں ایکشن، سپسنس اور ڈرامے کا بہترین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
ریڈ میں امے پٹنائک نے رامیشور سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا جس کا کردار سوربھ شکلا نے ادا کیا تھا اور اس میں مندر میں چھپے کالے دھن کا پردہ فاش کیا۔
اجے دیوگن نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’74واں چھاپہ، 4200 کروڑ، ایسی بازی ہوگی سب سے بڑی۔‘
ٹیزر دیکھنے کے بعد مداح بے چین ہیں کہ اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کے درمیان ڈرامائی تصادم کب سامنے آئے گا۔
راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ریڈ 2 یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں وانی کپور، سوربھ شکلا، رجت کپور، سپریا پاٹٓھک اور امیت سیال شامل ہیں۔
ریڈ 2 پہلے 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہونی تھی لیکن پوسٹ پروڈکشن کے کام کی وجہ سے ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، فلم کو بھوشن کمار، منگت پاٹھک، ابھیشک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔