آسٹریلیا کے بیٹر الیکس کیری نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر انگلش بیٹر فل سالٹ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، انگلینڈ نے 45.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنالیے ہیں، بین ڈکٹ 155 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹریلیا کو پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں الیکس کیری کے مڈ آن میں پکڑے گئے شاندار کیچ کی بدولت ملی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیکس کیری نے بین دروشوئس کی فلر لینتھ ڈیلیوری پر اچھل کر ایک ہاتھ سے فل سالٹ کا شاندار کیچ پکڑ کر اننگز کا خاتمہ کیا۔
فل سالٹ نے 6 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، انگش ٹیم نے پانچ میچز میں 3 جیتے 2 آسٹریلیا کے نام رہا جبکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے کیخلاف پاکستان میں کھیلیں گی۔