اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سب سے زبان دراز شخص کی خوبیاں، حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک نوجوان کی زبان 10 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر لمبی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے زبان دراز شخص ہے۔

معاشرے میں ’’زبان دراز‘‘ کا استعمال عموماْ اس شخص کیلیے کیا جاتا ہے جو کسی بڑے چھوٹے کا لحاظ کیے بغیر جو دل میں آئے زبان سے ادا کردے بعض لوگ تو ایسے افراد بالخصوص لڑکیوں کو تو کہتے ہیں کہ ’’کیا قینچی کی طرح زبان چلتی ہے‘‘۔

زبان دراز ہونا کوئی اچھی بات نہیں لیکن یہاں ذکر بدتمیزی والی زبان دراز یا قینچی کی طرح‌چلنے والی زبان کا نہیں ہے بلکہ ناپ یا لمبائی کے حوالے سے بڑی زبان کی بات کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے وردہونگر کے 21 سالہ پراوین کی زبان دنیا میں سب سے زیادہ لمبی زبان بتائی جارہی ہے۔

انڈیا بک آف ریکارڈ کے مطابق پراوین کی زبان 10 اعشاریہ 8 سینٹی میٹر لمبی ہے۔ پراوین جو روبوٹ ٹیکنالوجی کے طالبعلم ہیں وہ بھی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی زبان عام انسانوں کی اوسط زبان سے زیادہ لمبی ہے۔

انہیں اسکا اندازہ اپنی زبان اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو دکھانے سے ہوا۔ وہ اپنی زبان سے اپنی ناک اور اپنی کہنی کو چھونے کے ساتھ ساتھ اس سے آنکھ کو چھونے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔جب کہ اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ زبان کی مدد سے نہ صرف لکھ لیتے ہیں بلکہ پینٹگ بھی کرلیتے ہیں۔

 پراوین کے  مطابق فنڈز کی کمی کے باعث وہ اپنی لمبی زبان کے آفیشل غیر معمولی لمبائی کے ریکارڈ کو گنیز ریکارڈز میں درج نہیں کراسکے ہیں، لیکن بھارت کے اپنے لمکا بک آف ریکارڈز میں اس نے ملک میں سب لمبی زبان کا حامل ہونے کا ریکارڈ درج کرادیا ہے۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے مطابق ایک انسان (مرد) کی اوسطاً زبان 8 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے، جبکہ کے پراوین کی زبان اس اوسط سے دو اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر زیادہ لمبی ہے اور یہ دنیا میں غالباً کسی بھی انسان کی سب سے لمبی زبان ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان آرٹسٹ اور کامیڈین نک اسٹوبرل کا نام دنیا کی سب سے بڑی زبان رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز بک میں درج ہے۔ گنیز انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے۔

اگر بھارتی نوجوان کی زبان 10.8 سینٹی میٹر ہونے کا دعویٰ درست ہے تو انچ کے مطابق یہ 4.25 انچ بنتی ہے جو کہ نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں