اشتہار

ویڈیو: انیل کپور زاروقطار رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور اپنے بچپن کے دوست ڈائریکٹر و آنجہانی ستیش کوشک کی سالگرہ کی تقریب میں زاروقطار رو دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر ’ستیش کوشک نائٹ‘ کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض انوپم کھیر نے انجام دیے۔

تقریب میں انوپم کھیر نے اپنے دوست ستیش کوشک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو بتائی اسی دوران انہوں نے انیل کپور کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

- Advertisement -

انیل کپور سیٹ سے اٹھ نہیں رہے تھے تاہم پھر وہ سیڑھیوں سے نیچے جاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور واپس سیٹ پر جاکر بیٹھ گئے۔

انوپم کھیر بھی انیل کپور کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔

انوپم کھیر نے انیل کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انیل آجاؤ اوپر، ہیرو ہمیشہ روتے ہیں اور دوست بھی ہمیشہ روتے ہیں، انیل تو پاگل ہے، میں ٹھیک ٹھاک جا رہا تھا’۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفرکے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں چل بسے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں