تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

ویڈیو: عائشہ نسیم کے چھکوں کی گونج، ’سنجیدہ ٹیلنٹ‘ قرار

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی لیکن عائشہ نسیم کے چھکوں کی تعریف حریف کھلاڑی بھی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 118 رنز بناسکی میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 13.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی بولر میگن کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم قومی ٹیم کی بیٹر نے 20 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے انہیں ایلینا کنگ نے بولڈ کیا۔

عائشہ نسیم کے بلند و بالا چھکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور حریف ٹیم کے کھلاڑی بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ریچل ہائنز نے ’عائشہ کو سنجیدہ ٹیلنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بیٹنگ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی دیکھیں گے۔‘

انگلش کرکٹر ایشا گوہا نے کہا کہ ’حیرت ہے عائشہ نسیم پاکستانی ٹیم کا مستقل حصہ کیوں نہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عائشہ کی اننگ کی تعریف کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے چھکوں کو جارح مزاج بیٹر آصف علی سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

Comments