اشتہار

اعظم خان نے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اعظم خان کی 42 گیندوں پر 97 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا۔

اعظم خان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے ان کی اننگز میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

جارح مزاج بیٹر نے محمد حسنین کو 102 میٹر کا چھکا بھی رسید کیا۔

Image

انہوں نے کہا کہ ’مجھے والد نے بہت سپورٹ کیا لوگ کہتے تھے کہ تم نہیں کھیل سکو گے لیکن میں نے محنت کی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے، اعظم خان نے اپنی اننگز والد معین خان کے نام کی۔

اعظم خان کی اننگز کی تعریف ناصرف یونائیٹڈ کے کھلاڑی بلکہ ان کے والد معین خان بھی کرتے دکھائی دیے اور سرفراز احمد نے انہیں شاندار اننگز پر مبارک باد دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اعظم خان کی اننگز کی تعریف کی جارہی ہے اور صارفین ان کی اننگز کی ویڈیو بھی شیئر کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں