پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران ماؤنٹ مونگائوئی کا میدان تاریکی میں ڈوب گیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے کے دوران گراؤنڈ کی فلڈ لائٹس اچانک بند ہوگئیں جس سے پورے گراؤنڈ میں اندھیرا چھا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ تیسرے ون ڈے نے 39ویں اوور کے وسط میں لائٹ بالکل اسی وقت بجھ گئی جب جیکب ڈفی پاکستان بیٹر طیب طاہر کو باؤلنگ کروا رہے تھے۔
View this post on Instagram
کھیل کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوا، جیسے ہی لائٹس واپس آئیں ڈفی نے طیب طاہر کو 31 گیندوں پر 33 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔