تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ترک صدر کے سامنے پیش آیا عجیب وغریب واقعہ، ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکی میں ایک نئی شاہراہ کی افتتاحی تقریب کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے قبل ہی پھرتیلے بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صوبے ریزے میں نئے تعمیر ہونے والے ‘ہائی وے ٹنل’ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دوران بچے نے ترکی کے صدر سے پہلے ہی فیتہ کاٹ کر سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں شریک تھے، اس دوران طیب اردوان بچے کے عقب میں کھڑے تھے اور اعلان کا انتظار کررہے تھے کہ فیتہ کاٹنے کا اعلان کیا جائے اور وہ فیتہ کاٹیں لیکن اس سے قبل ہی بچے نے اپنا کام کر دکھایا۔

بعد ازاں بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے کٹے ہوئے فیتے کو ہی ہاتھوں کے ذریعے سہارا دیکر ترک صدر نے ربن کاٹا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے، شہریوں نے بچے کی معصومانہ شرارت پر خوب مزاحیہ تبصرے کیے، متعدد کا کہنا تھا کہ ترکی میں پہلی بار کسی بچے نے ہائی وے ٹنل کا افتتاح کیا۔

Comments

- Advertisement -