بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے نصف سنچری بنا دی۔
ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
شعیب ملک کی اننگز میں 5 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
رنگپور رائیڈرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے مطلوبہ ہدف فورچیون بریشال نے 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ابراہیم زاردان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
– ALHAMDOLILLAH ❤️ https://t.co/DR3u3m05tV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 10, 2023
مہدی حسن نے مقررہ اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بریشال کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور عثمان خان نے تیز ترین سنچری بنائی تھی، ان کی اننگ کی تعریف سرفراز احمد نے بھی کی تھی۔
Well played AZam and Usman khan 😍 https://t.co/KziQkBmtiQ
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 10, 2023