جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

خطرناک باؤنسر بیٹسمین کے چہرے پر آلگی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شہری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، کوئی میدان ہو یا گلی محلے میں کھیلنے والے کھلاڑی سب ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت میچز کا انعقاد کرتے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں اسٹریٹ کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جاتا ہے، اس دوران بیٹسمین بلند و بالا چھکے لگانے اور بولر وکٹیں اڑانے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خطرناک باؤنسر کھیلنے کی کوشش بیٹسمین کو مہنگی پڑ گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹسمین باؤنسر کو چھوڑنے کے بجائے اسے کھیلنے جاتا ہے اور گیند سیدھے اس کے منہ پر آلگتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ گیند اتنی تیز نہیں تھی بیٹسمین اسے سمجھ نہیں سکا اس لیے اس کے چہرے پر لگی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بیٹسمین اگر اچھا ہوتا تو گیند کھیل جاتا، بولر تیز رفتار نہیں تھا، کسی نے کہا کہ اسے کہتے ہیں باؤنسر تو کوئی بیٹسمین کو ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دینے لگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں