ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں بچی کی گھوڑے پر اسکول جانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اسکول کی کمسن طالبہ گھوڑے پر بیٹھ کر اپنی کلاس میں پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جوڈ نامی طالبہ مغربی سعودی عرب میں مدینہ سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الحانکیہ گورنریٹ میں گھر سے پرائمری اسکول جانے کے لیے گھوڑے پر سواری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کسی پیشہ ور گھڑ سوار کی طرح گھوڑے کو کنٹرول کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

- Advertisement -

بچی جیسے ہی اسکول پہنچتی ہے تو اسکول بس سے اترتے ہوئے بچوں کی جانب سے اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

کمسن بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں