تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

فرار ہونے والا چمپینزی سائیکل پر چڑیا گھر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

خارکیو: یوکرین کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والا چمپینزی کامیاب مذاکرات کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر واپس چڑیا گھر پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپینزی کی عمر 10 ماہ بتائی جارہی ہے اور اس کا نام ’چی چی‘ ہے جو چڑیا گھر سے فرار ہوگیا تھا۔

یہ دلچسپ واقعہ یوکرین کے شہر خارکیو میں پیش آیا جہاں کے چڑیا گھر سے ایک چمپینزی فرار ہوگیا اور شہر کی سڑکوں اور پارکس میں گھومتا دکھائی دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمپینزی سڑکوں پر مٹر گشت کررہا ہے اور پھر پارک میں چلا جاتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پیلے رنگ کا رین کوٹ پہنی خاتون زو کیپر چمپینزی سے بیٹھ کر باتیں کررہی ہے اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ خاتون بندر کو واپس چڑیا گھر جانے کے لیے منارہی ہیں۔

اس دوران بارش بھی ہوتی ہے اور بھیگنے کے ڈر سے چمپینزی زو کیپر کی جانب دوڑ لگاتا ہے جسے زوکیپر اپنا رین کوٹ پہنا دیتی ہیں اور پھر چمپینزی کو سائیکل کی سواری کے مزے دینے کے بعد چڑیا گھر میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -