پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگا دیا۔
گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کولن منرو نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
کولن منرو نے کہا کہ ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد ‘چکنگ’ (یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی۔
بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران محمد رضوان بھی آئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث ہوئی، واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔
View this post on Instagram