جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سیاست دان کی موٹرسائیکل پر اسٹنٹ دکھانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کانگریس رہنما کی موٹرسائیکل پر اسٹنٹ دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کے سینئر رہنما ادھیر رنجن چوہدری کو مغربی منگال کے برہام پور کے قریب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے اور اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرشد آباد میں درجنوں دیگر موٹرسائیکل سوار ان کے ساتھ تھے۔

کلپ میں چوہدری کو موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے بجائے کیپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے یہاں تک کہ انہیں بائیک کے ہینڈل چھوڑ کر اسٹنٹ کرتے بھی دیکھا گیا۔

جب اس سے معلق کانگریس رہنما سے پوچھا گیا کہ ’اگر پولیس انہیں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرتی ہے توانہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ سڑک انسان ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس مجھ پر جرمانہ کرتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں جس جگہ میں موٹرسائیکل چلا رہا تھا وہاں کوئی لوگ نہیں تھے اور میں نے طویل عرصے کے بعد موٹرسائیکل چلائی کیونکہ اس جگہ سے میری یادیں وابستہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں