پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی پرو لیگ میں گول کرنے کے بعد سجدہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹار فٹبالر رونالڈو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں الشاب کے خلاف گول کرنے کے بعد سجدہ کررہے ہیں جس کے بعد تمام کھلاڑی پر جشن منارہے ہیں۔
رونالڈو اکثر گول کرنے کے بعد مختلف انداز میں جشن مناتے ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے سجدہ کرکے سب کو حیران کردیا۔
@Cristiano performing Sajood after leading Al-Nassar to crucial victory to stay Alive in Saudi league. What a sight. May Allah guide him to right path. Aameen#Al_NassarvsAl_Shahab #CristianoRonaldo #Ronaldo pic.twitter.com/OWXsIlyWLE
— Khawaja Haris Ismail (@H_I_khawaja) May 24, 2023
الاول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے الشباب کے خلاف 2-3 سے فتح سمیٹی اور سعوفی پرو لیگ میں فائنل کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کی جانب سے میچ کے 59 ویں منٹ میں گول اسکور کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے بعد رونالڈو نے النصر کلب جوائن کیا تھا او روہ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 14 گول اسکور کرچکے ہیں۔