تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

روسی سیاح کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

ماسکو: روسی 32 سالہ سیاح یوگینی چیبو تاریف کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

روسی مہم جو نے کار چوتھی منزل سے گرانے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ جانے کے بعد ایک اور خطرناک اسٹنٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نئے اسٹنٹ میں وہ دو میٹر سے زیادہ اونچے لکڑی کے ٹاور پر کھڑے تھے جب ایک گاڑی اس ٹاور سے ٹکرائی تو وہ ہوا میں اچھلے اور 5 گاڑیاں نیچے سے گزر گئیں۔

ان کی یہ مہم جوئی اس واقعے سے کچھ دن بعد سامنے آئی ہے جب وہ ایک چار منزلہ عمارت سے ایک دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگانے میں ناکام ہوگئے اور کار دوسری عمارت سے ٹکرا کر زمین پر گر گئی۔

اپنے خوفناک تجربے کے بعد، چیبوتاریف نے ایک اعتراف پوسٹ کیا کہ انہیں ٹانگوں اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -