تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

دپیکا نے شوہر رنویر کو نظر انداز کردیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شوہر رنویر سنگھ کا ہاتھ نہ تھامنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں پہنچی اس دوران جب شوہر نے ان کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو وہ اپنی ساڑھی سنبھالتی دکھائی دیں۔

دپیکا کی شوہر کا ہاتھ نہ تھامنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا نظر آئے۔

کچھ صارفین نے ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ دونوں میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا جبکہ کچھ کہنے لگے کہ شرکت سے قبل دونوں میں جھگڑا ہوا ہوگا۔

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کی باڈی لینگویج بالکل تبدیل نظر آرہی ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ تو رنویر کی طرف دیکھ بھی نہیں رہی ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ دپیکا غصے میں ہے اس نے ہاتھ نہیں پکڑا جبکہ ایک اور کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے نظریں بھی نہیں ملا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

رنویر سنگھ کی گزشتہ ریلیز سرکس باکس آفس پر فلاپ ہوئی تھی جبکہ دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جبکہ انہوں نے آسکر 2023 میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے۔

Comments