پیرو میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چٹانیں گاڑیوں پر آگریں۔
جنوب امریکی ملک پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں چٹانیں گاڑیوں پر آگریں، ہائی وے پر پہاڑ سے پتھروں کی بارش نے ٹرالر کچل دیے۔
لینڈنگ سلائیڈنگ کی ویڈیو گاڑیوں کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے ڈرائیورز نے چھلانگ لگادی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈرائیور بغیر کسی زخم کے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم پتھروں سے سڑک کے فرش پر بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔
ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ چٹانیں اب بھی پہاڑ سے نیچے گر رہی ہیں۔
لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑک پر آمدورفت معطل ہوگئی، نیشنل پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور چار گھنٹے بعد ٹریفک کو کھولا گیا۔
اس ابتدائی واقعے کے آٹھ گھنٹے کے بعد اسی علاقے میں دوسری چٹان نے سڑک پر پتھر گرائے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔