تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

غیر مرئی طاقت رکھنے والی لڑکی، ویڈیو دیکھیں

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

گڈ ڈیڈ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم کے ٹریلر میں ایسے مناظر دکھائے گئے جو ڈراونے ہونے کے ساتھ ساتھ شائقین کی دلچسپی کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

مزاح کے ساتھ بنائی جانے والی فلم کو ’ایکسٹر آرڈنری‘ کا نام دیا گیا جو رواں سال 6 مارچ کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی کہانی روز نامی لڑکی اور اُن کے ڈرائیونگ ٹیچر  ’مارٹن‘ کے گرد گھومتی ہے جو انہیں تحفے میں مافوق الفطرت قابلیت دیتے ہیں۔

روز جادوئی طاقت حاصل کرنے کے لیے مختلف عمل بھی کرتی ہیں اور وہ قبرستان میں جاکر جادوئی کتابیں بھی پڑھتی ہے، مرکزی کردار ادا کرنے والی لڑکی  ’ٹیلنٹ‘ سے محبت تو کرتی ہے مگر اُس کے ساتھ رشتہ رکھنے کو قابلِ نفرت بھی سمجھتی ہے اسی وجہ سے وہ نظر اندازی کے عمل کو اپنائے رکھتی ہے۔

روز کے والد اپنی بیٹی کی  حالت کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں جس کے بعد مارٹن اُن کو روز کو بچانے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری مائیک آہیرن اور اینڈا لووگھمان نے کی جبکہ مائیوی، بیری وارڈ، ول فورٹ اور کالوڈیا ’ایکسٹرا آرڈنری‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -