شہبابِ ثاقب کی بارش کے دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شپ مختلف ممالک میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دیکھا گیا جس کی ویڈیو کو کینیڈین اسپیس ایجنسی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ناسا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’یہ انوکھا فلکیاتی نظام ہے رات اور علی الصبح میں اس خوبصورت منظر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
Look to the skies! 🌟 It’s time for the #Geminids meteor shower! 🌠 The 2022 showers will peak on the night of Dec. 13 into the morning of Dec. 14, making those hours the best time for viewing.
Happy stargazing!
Credit: Jess Loso (Winnipeg, Manitoba) pic.twitter.com/xAk4XgXFiZ
— Canadian Space Agency (@csa_asc) December 13, 2022
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 19 نومبر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 24 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس کا عروج کا وقت 14 دسمبر تھا البتہ نظام فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے پاس شہاب ثاقب دیکھنے کا موقع اب بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ ناسا اور کینیڈین اسپیس ایجنسی نے پہلے ہی بتایا تھا کہ رواں برس کے شہاب ثاقب کی یہ بارش اپنے عروج پر ہوگی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شہاب ثاقب کی بارش کا دلفریب نظارہ 14 اور 15 دسمبر شیئر کیا گیا، اس خوبصورت نظارے کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
🔴Clear sky:- #Astrophotography
➡#Srinagar city recorded -3.4°C minimum temperature today.
➡Geminids Meteor Shower will peak tonight… pic.twitter.com/NqA2Ral9oV
— Labeeb Gulzar (@LabeebGulzar) December 14, 2022