20.9 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ماں گر گئی، شہری نے بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شہری نے بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون نے گاڑی سے بچے کا اسٹرولر نکالا تو ڈھلوان کی وجہ سے اسٹرولر سڑک کی جانب سے بڑھنے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بچے کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھی اور گر گئی، خاتون نے دوبارہ اٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ گر گئی۔

- Advertisement -

بچے کو گاڑیوں کی زد میں آنے پہلے راہگیر بھاگتا ہوا آیا اور بچے کو بچالیا۔

کمسن بچے کو بچانے والے شخص کی شناخت رون نیسمین کے نام سے ہوئی ہے، نیسمین کا کہنا تھا کہ ’میں جانتا تھا کہ بچے کو بچا سکتا ہوں اسے لیے فورا دوڑ لگا دی اور بچے کو بچالیا۔

نیسمین کا کہنا تھا کہ خاتون صدمے میں تھی اور رو رہی تھی میں نے بچہ اس کے حوالے کیا اور اسے گلے لگا کر تسلی دی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک قریبی ریسٹورینٹ میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جارہا تھا لیکن میں صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود تھا۔

سوشل میڈیا پر بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے امریکی شہری کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں