منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

دولہا والدہ کی خواہش پر ہیلی کاپٹر میں دلہن گھر لے آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں والدہ کی خواہش پر دولہا ہیلی کاپٹر میں دلہن گھر لے کر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہے نے دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لاکر والدہ کا دیرینہ خواب پورا کیا جبکہ وائرل کلپ میں دولہا، دلہن اور والدہ کو سوار دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔

انوکھی شادی ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے پور رانی علاقے میں واقعہ دھندر دو گاؤں میں ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دولہا دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں پہنچا تو یہ منظر دیکھ کر گاؤں والے کے حیرت کی انتہا نہیں رہی۔

دولہے کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی جس نے انکشاف کیا کہ 2012 سے اس کی ماں کا خواب تھا کہ وہ اپنی بہو کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے استقبال کریں۔ اس وقت اس نے کہا کہ وہ ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے- لیکن اس کے بعد سے حالات بدل گئے۔

ساحل کی بارات 7 اپریل کو یمنا نگر سے رائے پور رانی تک گئی۔ صبح 10 بجے ہیلی کاپٹر نے دلہن کو لینے کے لیے اڑان بھری جس میں دھندردو گاؤں میں ایک بڑا ہجوم تھا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں موجود تھیں۔ ساحل نے فخر سے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کے خواب کو اپنی ماں کے لیے پورا کرنا ایک خاص لمحہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں