ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ویڈیو: دوران پرواز خاتون پائلٹ خوفناک حادثے سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیدرلینڈز میں دوران پرواز خاتون پائلٹ خوفناک حادثے سے بچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیدرلینڈز میں خاتون پائلٹ نارائن میلکمجان لینڈنگ کی تیاری کررہی تھیں کہ چھوٹے طیارے کے کاک پٹ کا شیشہ کھل گیا، ہوا کے شدید دباؤ سے وہ مشکل میں پڑ گئیں۔

تاہم خاتون نے بڑی مہارت سے خود کو سنبھالا اور بحفاظت جہاز اتارنے میں کامیاب ہوگئیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نارائن شیشہ کھلنے کے فوری بعد کنٹرولز کو تھامے ہوئی ہیں، تیز ہوا کے باعث وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔

بعدازاں انہوں نے خود کو سنبھالا اور طیارے کو زمین کی طرف لے گئیں۔

خاتون پائلٹ کا کہنا تھا کہ میرے لیے شور کی وجہ سے یہ سننا مشکل تھا کہ میرا کوچ ریڈیو پر کیا کہہ رہا ہے لیکن ایک چیز جو میں نے سنی وہ تھی کہ اڑتے رہنا ہے۔

نارائن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی مہارت کو سراہا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں