اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گروہ نے نوجوان کا سر پتھر سے کچل ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مرد و خواتین نے مبینہ طور پر نوجوان کو سنگسار کرکے مار ڈالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں میڈیکل کی دکان کے باہر ملزمان نے مبینہ طور پر تیس سالہ شخص کا سر پتھر سے کچل کر اس کی جان لے لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  گروہ کی جانب سے نوجوان  کو گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ’بالپا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ بادامی باغ کا رہائشی تھا۔

بعدازاں نوجوان کی چیخ و پکار سننے کے بعد اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ دو دسمبر کی رات تقریباً ساڑھے 12 بجے پیش آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں