منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: احسان اللہ کا باؤنسر نجیب اللہ کے منہ پر جا لگا

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا باؤنسر نجیب اللہ زردان کے منہ پر جا لگا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا تیز باؤنسر افغان بیٹر نجیب اللہ زردارن کے منہ پر لگا جس کے بعد انہیں زخمی حالت پویلین لوٹنا پڑنا۔

احسان اللہ کے خطرناک باؤنسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’نجیب اللہ زردان کریز پر بیٹنگ کے لیے آئے ہی تھے کہ احسان اللہ نے باؤنسر کروایا جو ان کے منہ پر لگا جس کے بعد انہوں نے ہیلمٹ اتارا تو خون نکلنے لگا۔

واضح رہے کہ تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں افغان ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

افغانستان نے 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں