بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مزدور نے مالک کی ’مرسڈیز‘ کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ملازم نے مالک کی مرسڈیز کو پیٹرول چھڑک کر چلا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مزدور نے اجرت نہ دینے پر مالک کی ایک کروڑ کی مرسڈیز گاڑی کو آگ لگا دی۔

رنویر نامی مزدور نے مالک کے گھر کی ٹائلیں لگوائی تھیں لیکن مبینہ طور پر اس کی پوری اجرت ادا نہیں کی گئی تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم مزدور کو ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد وہ گاڑی پر پیٹرول چھڑکتا ہے اور اسے آگ لگا کر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالک کو مزدور کے دو لاکھ روپے واجبات ادا کرنے تھے۔

دوسری جانب گاڑی کے مالک نے مزدور کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملزم کو دس سال سے جانتے ہیں اور دو سال سے پریشان تھا۔

مرسڈیز کے مالک کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں