ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

کبوتروں کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر منیا پولس میں کبوتروں کی وجہ سے ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائز کی پرواز نے مسافروں کو منیاپولس سے لے کر ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن جانا تھا تاہم جہاز میں دو کبوتر بھی سوار ہوگئے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں کبوتر کو جہاز میں ادھر ادھر اڑتے جب کہ کیبن کے آس پاس دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈیلٹا ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز 56 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم انتظامیہ نے تاخیر پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔

مسافر کے مطابق ایک کبوتر کو اڑان سے قبل ہی ریسکیو کرلیا گیا تھا تاہم دوسرا کبوتر اڑان بھرنے کے بعد اچانک سے نکل آیا اور جہاز میں اڑنے لگا جس کے بعد جہاز کو دوبارہ زمین پر لینڈ کروایا گیا۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مسافر کو اپنی جیکٹ کی مدد سے کبوتر کو پکڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں