اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بولر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: بگ بیش لیگ کے 41 ویں میچ میں میک میڈیشن کے ناقابل یقین کیچ نے دنیائے کرکٹ کو دنگ کر دیا۔

ملیبرن اسٹار کے اسپنر میک میڈیشن کی گیند پر پرتھ اسکاچرز کے بیٹسمین بین کرفٹ نے زور دار اسٹروک کھیلا اور گیند تیز رفتاری سے واپس بولر کے پاس گئی تو میڈیشن نے کیچ پکڑ لیا۔

شائقین اس کیچ کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کس طرح بولر نے سیکنڈ میں تیز رفتار گیند کو ہاتھوں میں تھام لیا۔

کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کرکٹ کے دلدادہ کھلاڑی کی پھرتی پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

میک میڈیشن نے میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں