نئی دہلی: بھارت میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کرونا سے صحت یاب ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھے، اسپتال میں ہی ڈانس کرنا شروع کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے اور اب تمام متاثرین کی کرونا رپورٹس منفی آگئی ہیں۔
کرونا سے صحت یابی کا سنتے ہی پورے خاندان نے اسپتال میں ہی رقص کرنا شروع کردیا، مرد اور خواتین کے علاوہ بچوں نے بھی خوشی منائی، تمام متاثرین نے اسپتال میں تقریباً 17 دن گزارے۔
ڈانس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہے۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اس وقت کرونا مریضوں کی تعداد 46 ہزار کے قریب ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قرنطینہ میں کرونا مریضوں کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے، جس میں ڈاکٹروں کی جانب سے حصوصی طور پر رقص سکھاتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ مریضوں میں حوصلہ پیدا کیا جاسکے۔