اشتہار

ڈرائیور پولیس اہلکار کو 19 کلو میٹر تک گھسیٹتا رہا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے کار ڈرائیور کو روکنا چاہا تو اس نے گاڑی چلادی اور پولیس اہلکار کو 19 کلو میٹر تک گھسیٹتا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے واشی ٹاؤن میں ڈرائیور ٹریفک پولیس اہلکار کو کار کے بونٹ پر تقریباً 19 کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔

ملزم کی شناخت 23 سالہ آدتیہ بھنڈے کے نام سے ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہفتے کی دوپہر جب ٹریفک پولیس اہلکار سدھیشور مالی جو مصروف شاہراہ بلیو ڈائمنڈ اسکواڈ میں تعینات تھا اس نے دیکھا کہ بھنڈے کی گاڑی سرخ سگنل سے گزرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرائی لیکن اس نے گاڑی چلانا جاری رکھا۔

ٹریفک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ کار سوار کا موٹر سائیکل پر پیچھا گیا اور اسے اے ایم پی سی مارکیٹ کے قریب روک لیا۔

جب دونوں پولیس والوں نے بھنڈے کو باہر نکلنے کا حکم دیا تو اس نے گاڑی گھمائی اور بھگانے لگا اسی اثنا میں ٹریفک اہلکار نے گاڑی کے بونٹ پر چھلانگ لگادی ملزم نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار سمیت گاڑی دوڑا دی اور اسے 19 کلو میٹر تک گھسیٹتا رہا۔

دوسرے ٹریفک اہلکار نے نے نوی ممبئی پولیس کنٹرول روم کو کال کی اور ڈرائیور سے متعلق آگاہ کیا، ایک ٹیم فوری طور پر بھنڈے کی کار کی طرف روانہ ہوئی اور آخر کار اسے روکنے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں