تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویڈیو: عامر اور عباس بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

انگلش کاونٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور عامر بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمدد عامر اور محمد عباس نے کاونٹی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ہمپشائر اور گلوسٹر شائر کی نمائندگی کی۔

محمد عباس نے شاندار بولنگ کی بدولت ہمپشائر کی ٹیم گلوسٹائر کو 124 رنز 9 وکٹوں پر محدود کرنے میں کامیاب رہی۔

تاہم اجیت سنگھ اور جیرڈ وارنر نے 55 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ٹیم 163 رنز بناسکی۔

ادھر محمدد عامر نے گلوسٹائر کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسرے روز 28 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پہلی اننگز میں 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم جنوبی ساحلی ٹیم کو پھر بھی 191 رنز کی برتری حاصل تھی۔

Comments

- Advertisement -