اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

محمد عامر اور صائم ایوب کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور پشاور زلمی کے صائم ایوب آمنے سامنے آگئے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم محمد عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں صائم ایوب اور بابر اعظم کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔

صائم ایوب بھی محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے اور ناکام رہے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں صائم اور عامر کو ایک دوسرے سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد عامر نے 2.1 اوورز میں 11 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فاسٹ بولر نے بابر اعظم اور مچل اوین کی وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں