منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شیخ راشد المکتوم افطار سے قبل اچانک رضاکاروں کے پاس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے امارات کے نائب صدر اور حاکم الشیخ محمد راشد بن المکتوم اچانک سڑک پر نکلے اور انہوں نے افطار تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حاکم الشیخ محمد راشد المکتوم دو روز قبل افطار سے قبل اچانک شاہی محل سے گاڑی میں بیٹھ کر سڑکوں پر ہونے والے انتظامی معاملات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر راشد المکتوم نے سڑک پر تعینات افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور اُن کا حال چال پوچھا، دبئی حکام کو اچانک اپنے درمیان پاکر لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

اس دوران رضا کاروں میں سے کچھ لوگوں نے نائب وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کچھ نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، راشد المکتوم کے اس اقدام کو شہریوں نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ دبئی میں ماہ رمضان کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے لوگوں کو افطاری تقسیم کی جاتی ہے تاکہ مزدور اور گھروں سے باہر رہنے والے لوگ آرام سے افطار کرسکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق راشد المکتوم خاص طور پر انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پلان دیکھنے کے لیے خود سڑک پر نکلے تھے کیونکہ ماہ صیام میں جلدی کے باعث اکثر خطرناک حادثے پیش آتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

گزشتہ برس ماہ صیام میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جس کے بعد دبئی حکومت نے خاص طور پر رمضان المبارک میں حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں