پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بندر ’آئی فون‘ چُرا کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بندر شہری کا آئی فون کا چُرا کر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں بندروں کی شرارتوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جس میں بندر کبھی شہری کا چشمہ لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی کسی کے کھانے کی چیز لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں بندر نے ورنداون مندر میں شہری کا آئی فون چرا لیا اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ دیکھنے میں کافی دلچسپ ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 6 جنوری کو ورنداون کے سری رنگناتھ جی مندر میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دو بندروں کو ایک چھت کے اوپر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک کے پاس شہری کا قیمتی آئی فون موجود ہے جبکہ نیچے ہجوم جمع ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں کی جانب سے بندر سے آئی فون لینے کے لیے مدد کی جارہی ہے اور مختلف چیزیں بندر کی جانب پھینکی جارہی ہیں۔

ایک شخص نے جیسے ہی بندر کی طرف کھانے کی چیز پھینکی تو اس نے وہ پکڑ کر آئی فون نیچے گرایا اور بھاگ گیا، نیچے موجود شخص نے آئی فون کو کیچ کرلیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں