بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

لاش کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لاش کی اطلاع پر دریا میں پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں گرمی سے بے حال شہری کئی گھنٹے سے دریا میں بے سدھ لیٹا رہا لوگوں نے مردہ سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔

جب پولیس اہلکار لاش کو اٹھانے کے لیے دریا پر پہنچے تو انہونی ہوگئی۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے جیسے ہی ہاتھ پکڑ کر پانی سے اس شخص کو باہر کھینچا تو وہ اٹھ کر بیٹھ گیا۔

شہری کو یوں اچانک اٹھتا دیکھ کر پہلے تو لوگ حیران رہ گئے پھر بے ساختہ مسکرا دیے۔

بعدازاں شہری نے پولیس کو بتایا کہ دس دنوں سے گرینائٹ کی کان میں 12 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کررہا تھا اپنے سخت شیڈول کی وجہ سے تھک کر آرام کرنے کے لیے دریا میں لیٹ گیا تھا۔

وائرل ویڈیو کو ہزارں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو کو پانچویں بار دیکھ رہا ہوں اور بے ساختہ مسکرا رہا ہوں، دوسرے صارف نے لکھا کہ اس طرح تو فلموں میں ہی دیکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں